مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا۔ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوگیا ہے، اب رام مندر کی تعمیر سے بھارت مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ یوگی آدیتہ ناتھ ایک فیصلہ کن آدمی ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اس مندر کی بنیاد رکھیں گے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں موجود متنازعہ زمین کے بارے میں الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 14 درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد 6 دسمبر 1992 کو شہید کردی تھی۔
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا۔
News ID 1893380
آپ کا تبصرہ